برازیل: مسلح افراد کا نائٹ کلب پر دھاوا، فائرنگ، 14 افراد ہلاک
فورٹالیزا (نوائے وقت نیوز) برازیل میں مسلح افراد نے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے متعدد خواتین سمیت 14افراد کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب برازیل کے شمالی شہر فورٹالیزا میں ایک نائٹ کلب میں اچانک داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے 14افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ برازیلین پولیس کے مطابق امکان ہے واقعہ منشیات فروش 2گروپوں کے درمیان تنازعہ کا نتیجہ لگتا ہے۔
برازیل/ فائرنگ