انٹرپول کینیڈا کی اطلاع پر بچوں کی فحش فلمیں بنا کر اَپ لوڈ کرنیوالا گرفتار
جھنگ (نامہ نگار) ایف آئی اے نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنیوالے گروہ کے سرگرم رکن کو جھنگ سے گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے کمپویٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد کرلی ہیں۔ کینیڈا انٹرپول کی اطلاع پر اتوار کی صبح ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے جھنگ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون اے بلاک میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ملزم تیمور مقصود جو کہ الیکٹریکل انجینئر ہے، کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے پورنوگرافی کی ویڈیوز کا 60GB ڈیٹا، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسکے زیراستعمال موبائل فونز برآمد کرلئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم منظم گروہ کا حصہ ہے۔ گزشتہ دو سال سے پاکستانی بچوں کی نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنے کے دھندہ میں ملوث تھا۔ ملزم کے موبائل فونز سے حاصل کردہ فون کالز کے ریکارڈ سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
فحش فلمیں/ ملزم گرفتار