لیاری ایکسپریس ، ناردرن بائی پاس کے باوجود ہیوی ٹریفک کا مسئلہ برقرار
کراچی( خبر نگار) لیاری ایکسپریس وے اور ناردرن بائی پاس کے تکمیل کے باوجود ہیوی ٹریفک کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخل ہونے کے باعث قیمتی جانوں کا زیاں روز کا معمول بن گیا ہے ۔لیاری ایکسپریس وے اور ناردرن بائی پاس منصوبے کا مقصد یہ تھا کہ یہ تمام ہیوی ٹریفک شہر کے اندر داخل نہ ہو لیکن دونوں منصوبوں کی تکمیل کے بعدبھی ہیوی ٹریفک شہر سے ہی گزر رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ٹریفک کے مسائل حل کرنا ناممکن ہوگئے ہیں مذکورہ دونوں منصوبے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں لیکن حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے ان منصوبوں کا مقصد فوت ہوگیا کیونکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کیسامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ جب کہ لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل کے بعد بھی ہیوی ٹریفک کے لئے نہیںکھولا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں ۔
ہیوی ٹریفک/ مسئلہ