کراچی ایکسپریس کے انجن کو آگ لگ گئی ڈرائیور کی حاضر دماغی کا مظاہرہ
ٹنڈوآدم(نامہ نگار)لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کے انجن کو ٹنڈوآدم کے نزدیک جلال مری اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریل کے ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریل گاڑی کو فوری طور پر جلال مری اسٹیشن پر روک لیا اور انجن کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ کراچی ایکسپریس کو آگ لگنے کے بعد ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگایا تو گاڑی کے مسافروں میں بے چینی پھیل گئی ۔بعد ازاں جب انہیں پتہ چلا کہ گاڑی کے انجن کو آگ لگ گئی تھی اور ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے گاڑی کو جلال مری اسٹیشن پر روک لیا گیا جس پر مسافروں نے گاڑی کے ڈرائیور کو شاباش دی ۔