ترقیاتی کاموں میں سست روی پر ڈھک روڈ کے مکین برہم
سکھر(نامہ نگار) شہر کے اہم تجارتی مرکز ڈھک روڈ میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی کے خلاف دکانداروں اور اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں فیصل ، ندیم ، خرم ، برکت، راشد ، عبدالحمید و دیگرنے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے کئی ماہ سے ڈھک روڑ پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پورا علاقہ کھود کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے نالیاں ، گٹراور روڈ راستے مکمل ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقے کے دکانداروں کی کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہیں ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کا بے جا استعمال اور ناقص پلاننگ کے باعث سست روی کا شکار ہے تحریری طور پر درخواست کی مگر انتظامیہ ہے کہ ترقیاتی کام مکمل کرنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے مکینوں نے بالا حکام سے نوٹس لیتے ہوئے ڈھک روڈ پر جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔