ڈاکٹر رمیش کمار کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی شماریات قومی اسمبلی بنائے جانے پر لیگی اقلیتی رہنماء نعمان مورس تنویر کا شدید احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے سینئر نائب صدر نعمان مورس تنویر نے وفاقی وزارت شماریات میں ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کو چیئرمین برائے اسٹینڈگ کمیٹی شماریات بنائے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے پاکستان ہندو کونسل کے فورم سے پاکستان میں بسنے والے مسیحی برادری کے اعداد و شماریات کو ہمیشہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جس کی شدید مذمت کی گئی ہم سمجھتے ہیں کہ اس بار بھی وہ مسیحی برادری کو اپنی اس پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی تعداد کم ظاہر کرنے کی کوشش کریں گے ہم وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ فی الفور ان کو اس عہدے سے ہٹایا جائے اور مسیحی برادری کی ملک میں تعداد کے حقیقی اعداد و شمار جاری کئے جائیں۔