پی ایس- 114 پھر مسلم لیگ ن کا گڑھ بنے گا‘ نصر اللہ خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس-114 ضلع ایسٹ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نصر اللہ خان نے یو سی- 4 کے ذمیدار اور منتخب کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی کے لیے دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں اس جذبے اور لگن کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ جلد پورے پی ایس -114 میں مسلم لیگ ن ایک طاقتور پارٹی بن کر ابھرے گی-پی ایس -114 ہمیشہ مسلم لیگ ن کا حمایتی حلقہ رہا ہے- لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر جو بظاھر تو مسلم لیگ ن کے کارکنان نظر آتے ہیں لیکن درپردہ مسلم لیگ ن کے مخالفین کے ساتھ ملے ھوتے ھیں مسلم لیگ ن کو دھڑوں میں تقسیم کر کے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا رھے ھوتے ھیں- محمد میاں نواز شریف کی قیادت اور ضلعی صدر سید نثار شاہ کے تعاون اور حمایت سے نہ صرف ناکام بنا دیں گے بلکہ ان کا چیپٹر ہمیشہ کے لئے بند کر دیں گے۔