مسلم لیگ ن ہی آئندہ حکمران جماعت ہوگی ‘ علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ماضی کے تجربات اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک آئندہ حکمران جماعت ہوگی. غیور پاکستانیوں نے قومیت علاقائی اور خاندانی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کو ملکی سیاست سے بے دخل کرنے فیصلہ کر لیا ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، محمد اسلم خٹک ، صوبائی رہنمائی غلام مصطفی ایڈووکیٹ، حاجی امین امانا، سردار اسلم گبول، حاجی صالحین تنولی، سردار شیراز، اقبال خاکسار،شاہد رانا، غلام حیدر ڈولی، رانا صفدر جاوید، چیئرمین محمد فاضل عباسی، فصیح الرحمن، چوہدری اسد حسین ، سردار محمدنذیر، حاجی پرویز، قاضی زاہد، رانا عارف، ظہیر عباسی، وقار تنولی، محمد رفیق، شاہد آرائیں کے ہمرا ہ شہر کے مختلف علاقوں کے دور کے بعد گلشن جمال میں پارتٰ کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اچھی طرح جان چکی ہے کہ پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے تمام راستے میاں محمد نواز شریف کے نظریہ ترقی کے محتاج ہیں. ملک کی معاشی دفاعی اور عوام کی معاشرتی ترقی کے لئے ملک و قوم کو پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت کی ضرورت ہے۔