سی پیک کے تحفظ کیلئے پاک چائنہ مشترکہ فورس بنائی جائے‘ ایاز میمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی تاجرا لائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے سی پیک کے تحفظ کیلئے پاک چائنہ ڈیفنس ایگریمنٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک کے منصوبے کے تحفظ کیلئے پاک چائنہ دفاعی معاہدہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے‘ پاکستا ن اور چین کے درمیان مظبوط اقتصادی شراکت داری کیلئے پاک چین سول جوہری معاہدہ پہلے سے ہی موجود ہے جس میں بھارت نے متعدد بار کاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ہے مگر سی پیک کیلئے الگ سے دفاعی معاہد ہ کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ ہی وہ منصوبہ ہے جو دونوں ہی ممالک کی خوشحالی کیلئے لازم و ملزوم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی کی قیادت میں ہونے والے رائس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا‘اس موقع پر رفیق سلیمان ‘رحیم جانو‘سمیع اللہ‘محمودمولوی سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔