دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یونائیٹڈ ملک ریٹیلرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ اعجازاحمدقریشی نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کامعاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہٰذاکسی کوبھی نئی قیمت مقررکرنے کا اختیارنہیں ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں تازہ دودھ کی بلیک قیمتوں اور نوٹیفکیشن سے اضافی قیمت پر فروخت پشت پناہی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اعجازاحمدقریشی نے کہاکہ ہماری متعدددرخواستوں اور احتجاج کے باوجود بلیک مارکیٹرزاور اضافی چارجرزکے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میںنہیں لائی جارہی ہے۔