ٹرمپ کی پالیسیاں یورو زون کیلئے سنگین خطرہ ہیں : صدر یورو گروپ
برسلز (اے پی پی) یورو گروپ کے صدر جیرون جیسل بلیوم نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نئی امریکی حکومت کو یورو زون کے لیے بیرونی خطرہ قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیرون جیسل بلیوم نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورو زون کو اندرونی طور پر سیاسی عدم استحکام اور بیرونی طور پر نئی امریکی حکومت اور بریگزٹ جیسے خطرات کا سامنا ہے۔