سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری ترجیح , ریاض کو پہل کرنا ہو گی: ایرانی صدر

29 جنوری 2016 (20:02)

 ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری ترجیح ہے پر اس معاملے میں ریاض کو پہل کرنا ہو گی۔ایرانی صدر حسن روحانی کا فرانسیسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اس ضمن میں سو سے زائد حملہ آوروں کو گرفتار کرکے جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی چاہتے ہیں مگر سعودی عرب کو اس معاملے میں پہلے قدم بڑھانا ہو گا۔ حسن روحانی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن امریکہ کے ساتھ بھی ہمارے سفارتی تعلقات بحال ہو جائیں گے۔