وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے پجیرو میں بیٹھنے والے لوگوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فنڈنگ اور چین کا تحفہ ہے۔ اس منصوبے کا اقتصادی راہداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر اس منصوبے کے حوالے سے بدگمانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کو بچانے کے لئے الگ سے زمین حاصل کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکول سردی میں اضافے کی وجہ سے بند کئے۔ جن تعلیمی اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں انہیں واپس لے لیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38