سعودی عرب: مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

29 جنوری 2016 (19:28)

سعودی عرب میں اہل تشیع کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مشرقی شہر الاحساءکے علاقہ مہاسن میں واقع امام ردا مسجد پر نماز جمعہ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور پھر بم حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد پر حملہ کے بعد زمین پر کئی آدمی زخمی حالت میں پڑے تھے جبکہ ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے وقوعہ کے بعد علاقے کا گھیراﺅ کرلیا۔