جنوبی پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو تمام آپشنز کھلے ہیں: بلاول

29 جنوری 2016 (19:09)

 صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی پیپلزپارٹی کے کونسلروں اور پارٹی رہنماﺅں کےخلاف انتقامی کارروائیوں کی شکایت کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جارہا۔ مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو پارٹی کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں۔ نوے کی سیاست دہرانا مسلم لیگ (ن) حکومت کی بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں پی پی کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش غیرجمہوری اقدام ہے۔ نواز لیگ کے جیالوں کی کارروائیاں نئی بات نہیں۔ جنوبی پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تو تمام آپشنز کھلے ہیں۔ بلاول بھٹو نے پنجاب انتظامیہ کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ اور غیراخلاقی حرکتیں بند کی جائیں ورنہ نواز شریف کا مینڈیٹ بھی سوالیہ نشان بن جائے گا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔