پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آخر کار مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مک مکا سامنے آ گیا ہے۔ چوہدری نثار کے بیان سے ہمارے موقف کی تصدیق ہو گئی، نواز شریف بتائیں کہ پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن بنانے کیلئے کیا قیمت ادا کی۔ جمعہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے بارہا کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی میں مک مکا ہوا ہے۔ چوہدری نثار کے بیان سے آخرکار دونوں جماعتوں کا مک مکا سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن پر کیا قیمت ادا کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024