ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل سے رینجرز کی پوچھ گچھ، کچھ دیر بعد رہا کر دیا
کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل سے رینجرز نے پوچھ گچھ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز حکام نے واسع جلیل سے مختلف حوالوں سے سوالات کئے، پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد واسع جلیل کو چھوڑ دیا گیا۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے واسع جلیل سے کچھ معلومات درکار تھیں جس کی وجہ سے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان ایم کیو ایم امین الحق کا کہنا ہے کہ واسع جلیل نے رینجرز حکام سے ملاقات کی جو دوستانہ ماحول میں ہوئی۔
واسع جلیل