شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے عمران کا پروفیسر حامد کے اہلخانہ کو فون

29 جنوری 2016

صوابی/ اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملے میں شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے اہلخانہ کو فون کیا اور ان سے تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ عمران خان نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے والد لعل بہادر اور بیوہ کے ساتھ ٹیلی فون پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور بہت جلد شہداءکا خون رنگ لائیگا انہوں نے شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کی دلیری اور شجاعت پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی طلبہ کی جان بچا کر خود جام شہادت نوش کیا اور ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ عمران خان نے شہید کی بیوہ جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج زنانہ مانکی میں کنٹریکٹ بنیاد پر ٹیچر کی فرائض انجام دے رہی ہے کو یقین دلایا کہ ان کو جلد از جلد مستقل کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں عمران سے برطانیہ کے سبکدوش ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی ہے۔ عمران نے کہا کہ پاکستان کیلئے برطانوی حکومت کے جذبے ہمیشہ قابل ستائش رہے ہیں۔
عمران