قائمہ کمیٹی پٹرولیم نے او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

29 جنوری 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی کارکردگی کے بارے میں ایم ڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمیٹی کے ارکان نے او جی ڈی سی ایل سے یہ تفصیلات بھی طلب کی ہیں کہ او جی ڈی ایس ایل کی تیل نکالنے والی اپنی رگز کتنی ہیں اور نجی شعبہ کی کتنی رگز استعمال کی جارہی ہیں بعض ارکان کی رائے تھی کہ او جی ڈی سی ایل کی اپنی رگز انتہائی پرانی ہوچکی ہیں اور ان پر ضرورت سے زیادہ اخراجات آتے رہے ہیں۔کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعداد اور ان کی تقرری کا معیار اور طریقہ کار کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔