زراعت سے متعلق جدید علوم زمیندار کی دہلیز تک پہنچائیں گے: ڈاکٹر اقرار احمد
لاہور(نیوزرپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے جدید علوم کسانوںکی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ICT کو استعمال میں لا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ کھادوں کے ماڈلز کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ کاشتکاروں کی خواہش کے مطابق معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر محمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں وائس چانسلرنے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تمام ذرائع بروئے کار لا کر زراعت کے متعلق جدید علوم زمیندار کی دہلیز تک پہنچائے گی۔