مجوزہ نجکاری کیخلاف پیغام یونین کے لیسکو دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ

29 جنوری 2016

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) واپڈا پیغا م یونین کے کارکنوں نے لیسکو کی نجکاری کیخلاف گلشن راوی ،اقبال ٹاؤن ،کوٹ لکھپت اور میکلوڈروڈسمیت دیگر علاقوں میں لیسکو دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے گئے جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ ملازمین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف بھو ک ہڑتالیں کررہے ہیں۔بجلی کمپنیاں 20کروڑ عوام کو بجلی مہیا کررہی ہیں۔ملک کی صنعت کا پہیہ اور زراعت کیلئے ٹیوب ویل بھی بجلی سے چل رہے ہیں تمام سیاستدان بھی بجلی سے بھرپور استفا دہ کررہے ہیںلیکن نجکاری کے خلاف بیشتر سیاسی قائدین صرف پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دھماکہ خیز بیانات جاری کررہے ہیں۔پیغام یونین سیاسی قائدین سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ کیا وہ صرف پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ہیں یا وہ ہرادارے کی نجکاری کیخلاف ہیں ۔