پاکستان ایران گیس منصوبہ اقتصادی راہداری کیساتھ مکمل ہو گا خرم دستگیر

29 جنوری 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے انڈسٹری کے لئے اعلان کردہ بجلی کے ٹیرف میں تین روپے کمی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا،پاکستان ایران پرسے عالمی پابندیاں اٹھائے جانے کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایران گوادر تک پائپ لائن بچھا چکا ہے جبکہ پاکستان حکومت باقی ماندہ پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ خود مکمل کرے گی اور یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کے ساتھ ہی پایہ تکمیل کو پہنچے گا،لیدر ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہو جائے گا،2018ء میں توانائی بحران اگر ختم نہ بھی ہوا تو اس پر کافی حد تک قابوپا لیا جائے گا ۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ایکسپو سنٹر لاہور میں دوسرے پاکستان میگا لیدر شو2016ء کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ایس ایم منیر ،گلزار فیروز، وسیم زکریا، افتخار علی ملک ،عبدالرئوف عالم ،صداقت علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔