مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی‘ 6 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ روپے کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 6 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ روپے کے سودے طے پائے سودوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2653 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت ایک ارب 25 کروڑ 60 لاکھ روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 14 کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 57.7 لاکھ روپے رہی۔