ملتان کور کے زیر اہتمام فلڈ آگاہی سیمینار‘ متعلقہ محکموں‘ ماہرین‘ سول و فوجی افسران کی شرکت
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ملتان کور کے زیرِ اہتمام فلڈآگاہی سےمےنار2016کا انعقاد کےاگےا جس مےں سےلاب سے متعلقہ مختلف محکموں ، وفاقی و صوبائی سطح کے ماہرےن، سول اور فوجی افسران نے بھر پور شرکت کی۔فلڈ آگاہی سیمینار کا مقصد ملتان، ڈی جی خان، لیہ اور گرد و نواح میں ہر سال پیش آنے والی سیلابی صورتِ حال کی وجوہات، ممکنہ حفاظتی اقدامات اور دیگر امور کی نشاندہی، آگاہی اور بر وقت نمٹنے کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات کی تفصیلی جانچ پڑتال کرنا تھا۔سیمینار کے شرکاءکا کہنا تھا کہ قدرتی آفات مےں سے سےلاب اےک اےسا قدرتی عمل ہے جو ہر سال بےش بہا انسانی جانوں کی ہلاکت اور کروڑوں روپے مالےت کی املاک کی تباہی کا سبب بنتا ہے جس کا بروقت مقابلہ کرنے کی کوشش ہی بہتر نتائج دے سکتی ہے۔ سےمےنار کے شرکاءکا اِس بات پر بھی اتفاق تھا کہ ایسے سیمیناراور آگاہی مہمات کی بدولت آئندہ سالوں مےں ممکنہ سےلاب کے خطرے سے نہ صرف بطریقِ احسن نمٹاجاسکتا ہے بلکہ بہت سی قےمتی جانوں اور قومی املاک کو بھی بچاےاجاسکتا ہے۔سیمینار میںاعلیٰ فوجی عہدے داران کے علاوہ متعلقہ محکموں جن میں سیکرٹری آبپاشی، نےشنل ڈےزاسٹر مےنجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد، چےف مےٹرولوجےکل لاہور ، سابق سےکرٹری محکمہ آبپاشی اور بہاءالدےن زکرےا ےونےورسٹی ملتان کے مقررین نے بھی خطاب کیا اور حاضرین کو سیلاب سے پہلے اور بعد کے حفاظتی اقدامات پر اظہار خیال کیا ۔