محکمہ ایکسائز کا سب انسپکٹر کے گھر چھاپہ‘ بھاری مقدار میں شراب برآمد
ملتان (جنرل رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان شعبہ آبکاری سکواڈ کی کارروائی سب انسپکٹر کے گھر سے جعلی شراب کشیدگی کے آلات سمیت تیار شدہ بوتلیں اور الکحل کی بھاری مقدار برآمد 3 ملزمان گرفتار‘ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان جام سراج احمد کی ہدایت پر ای ٹی او رانا اسداﷲ خان کی نگرانی میں انسپکٹرز رانا سہیل سرور‘ عبدالمجید نانڈلہ‘ غلام مرتضیٰ‘ لاشاری اور دیگر عملہ پر مبنی سکواڈ نے بلال چوک قطب پور روڈ سے ملحقہ آبادی میں سب انسپکٹر چوہدری انور کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی شراب‘ الکحل کے ڈرم اور آلات کشیدگی قبضہ میں لے کر چوہدری سجاد‘ سجاد کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس سب انسپکٹر چوہدری انور عرصہ دراز سے جعلی شراب کے کاروبار میں ملوث ہے گزشتہ روز بھی ایکسائز حکام نے ایم ڈی اے چوک سے ایک گاڑی میں جعلی شراب کی بوتلیں ملنے پر گرفتار ملزم سے تحقیقات کے بعد سب انسپکٹر چوہدری انور کے گھر پر چھاپہ مار کے آلات کشیدگی سمیت بڑی تعداد میں تیار بوتلیں اور بھاری مقدار میں الکحل برآمد کر لیا ہے انسپکٹر انور چوہدری تھانہ مظفرآباد میں تعینات ہے۔