واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کا نجکاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ
ملتان (جنرل رپورٹر) پاکستان واپڈا پیغام یونین کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ زیر قیادت خواجہ ظہور احمد بٹ مرکزی رہنما پیغام یونین نجکاری کے خلاف لگایا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی تقسیم و نجکاری کا پروگرام 1995ءمیں ہائیڈرو یونین کی ملی بھگت سے شروع کر دیا۔ کوٹ ادو پاور ہاﺅس کی نجکاری کے معاہدہ پر ہائیڈرو یونین کی قیادت نے دستخط کر کے واپڈا کی نجکاری کا راستہ ہموار کیا اور اب نجکاری کمشن میں رکنیت اور کمپنی میں ایک یونین کا عہدیدار شامل کرنے کی یقین دہانی پر مزدوروں کا سودا کر دیا جبکہ پیغام نہایت اخلاص سے حکومت پر مسلسل دباﺅ ڈال رہی ہے اور ہر راست اقدام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایجنڈا سراسر ملکی مفادات کے منافی ہے۔ واپڈا کی نجکاری ہوئی تو پاکستان کی سالمیت برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ دیگر رہنماﺅں نے رانا عبدالوحید، چودھری محمد نواز چدھڑ، محمد پرویز صفدر، ملک خدا بخش بوسن، رانا محمداجمل، محمد اسلم قیصرانی، راﺅ شجاع محمد و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔