یو سی119 کے آزاد چیئرمین راو علاوالدین سمیت متعدد کونسلرز کی ن لیگ میں شمولیت

29 جنوری 2016

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کی یو سی 119 کے آزاد چیئرمین راو علاوالدین وائس چیئرمین چوہدری انعام اﷲ سمیت دیگر کونسلرز اور یو سی 37 کے آزاد کونسلرز اعظم میو‘ زمان بھٹہ‘ رانا شاہد‘ اخلاق چوہان اور یو سی 118 کے کونسلر وقاص ارشد نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ‘ جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز اور دیگر پارٹی رہنماوں راو ابرار‘ ارشد بوٹا‘ مطیع الحسن بخاری کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بلال بٹ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے آج بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین (ن) لیگ میں شمولیت کر رہے ہیں۔