وکلا اور بارز حقیقی معنوں میں جمہوریت پر عمل پیرا ہیں: محمد علی گیلانی

29 جنوری 2016
 وکلا اور بارز حقیقی معنوں میں جمہوریت پر عمل پیرا ہیں: محمد علی گیلانی

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان بھر میں لوگ صرف جمہوریت کا نام الاپتے ہیں جبکہ دیکھا جائے تو حقیقی معنوں میں وکلاءاور بارز جمہوریت پر عمل پیرا ہیں جن کے باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہوتے ہیں اور اقتدار منتقل کیا جاتا ہے سیاسی جماعتوں کو بھی ہماری پیروی کرنا پڑے گی ان خیالات کا اظہار صدر ہائیکورٹ بار سید محمد علی گیلانی نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءکے اجتماعی مفاد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔