سوائن فلو سمیت موسمی بیماریوں سے گھبرانے نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،فضل حسین
ملتان(سٹاف رپورٹر)صحت مند معاشرے کی تشکیل اور سوسائٹی کو صحت وصفائی کے حوالہ سے ہر سطح پر باشعور کرنا ہمارا قومی وملی فریضہ ہے۔ سوائن فلو سمیت موسمی بیماریوں سے گھرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے گھروں، تجارتی مراکز اور گلیوں محلوں میں صحت وصفائی کیلئے ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ وچیئرمین ہیلپرز بزنس کونسل حاجی فضل حسین خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومز پروٹیکس کونسل ثاقف راحیل خان، چیف کوارڈی نیٹر غضنفر ملک، کلب عابد خان، معظم وحید خواجہ، رانا مبشر رئیس اور خواجہ دلشاد احمد نے سول سوسائٹی کینٹ کے ہمراہ ایس پی چوک کینٹ پر منعقدہ آگاہی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس ضمن میں شہریوں کو موسمی بیماریوں سے بچا? کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔