کہروڑ پکا کے مسائل حل کرنے کیلئے ماسٹر پلان تیار کر لیا: عبدالرحمن کانجو

29 جنوری 2016

کہروڑپکا (نامہ نگار) آزادی اظہار رائے کا تصور آزاد میڈیا کے بغیر ادھورا ہے ۔شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے۔یہ بات مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو نے کہی۔وہ گزشتہ شام محمد افضل جاویدکی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔عبدالرحمن خان کانجو نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔حکومت کے اقدامات سے ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب کے بعد بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کرادر ادا کریں گے۔ضلع بھر میں بلدیاتی اداروں کے سر براہوں کا انتخاب پارٹی قیادت اور ممبران اسمبلی و کارکنوں کی مشاورت سے کریں گے۔کہروڑپکا میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں ۔صحافی شہری مسائل کی نشاندہی کریں ۔اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں ۔عشائیہ اور تقریب میںانجمن تاجران پنجاب کے وائس چیئرمین خواجہ عبید الرحمن ،ایم ایس کہروڑپکا ہسپتال ڈاکٹر میاں افتخار احمد ،راﺅ صابر بن یونس ،میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کے ممبران شیخ محمد اصغر ،سلیم شہزاد چوہان،میاں شہباز فخر ،لیاقت شہزاد ،مسلم لیگ(ن) تحصیل کہروڑپکا کے صدر سیٹھ محمد اشرف ،قیصر شاہ گیلانی،ڈاکٹر ظفر امین سانگی،ملک حسنین انجم ،ملک محمد الیاس کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔