حلا ل کھانے کااہتمام نہ ہونے پر فرانسیسی اور ایرانی صدورکا ظہرانہ منسوخ

29 جنوری 2016

پیرس(آن لائن)حلا ل کھانے کااہتمام نہ کئے جانے پر فرانس اورایران کے صدور کے درمیان ظہرانے پر ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق فرانسیسی اورایرانی صدور کے درمیان پیرس کے ریسٹورنٹ میں ظہرانے پر ملاقات طے تھی، تاہم ایرانی وفد نے ظہرانے کے مینو سے شراب ہٹانے اور حلال کھانے کا مطالبہ کیا، لیکن فرانس کی طرف سے انکار پرظہرانہ منسوخ کردیا گیا۔فرانسیسی حکام نے دونوں رہنماوں کی ناشتے پر ملاقات کی تجویز دی، تاہم ایران نے اسے بھی مسترد کردیا ہے۔