یمن میں سعودی عرب کے بعض حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

29 جنوری 2016
یمن میں سعودی عرب کے بعض حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ مانیٹرنگ گروپ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کے بعض حملے انسانیت کے خلاف جرائم ہوسکتے ہیں،جن میں تمام فریقین ملوث ہیں۔اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ گروپ نے سکیورٹی کونسل کو سالانہ رپورٹ پیش کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج یمن میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہو سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن میں شہری آبادی کونشانہ بنایا اور سعودی اتحادی افواج کی جانب سے بعض فضائی حملے انسانیت کے خلاف جرائم ہو سکتے ہیں۔پینل کے ماہرین کے مطابق سعودی افواج نے یمن میں119 ایسے فضائی حملے کیے، جن میں متعدد شہری علاقوں کو ہدف بنایا گیا، ان حملوں میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس پینل نے یمن میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ اتحادیوں کے فضائی حملوں کے نتیجے میں علاقے سے بھاگنے پر مجبور عام شہریوں کا تعاقب کیا گیا اور انھیں ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...