میرٹ کی خلاف ورزیوں پر تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے رہنمائوں کا بنی گالا میں 5 گھنٹے علامتی دھرنا
اسلام آباد/مظفرآباد(آئی این پی) تحریک انصاف آزاد کشمیر (فارورڈ بلاک) کی قیادت 5 فروری کو بنی گالا میں ہونے والے دھرنے کی کامیابی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، رہنمائوں نے بنی گالا دھرنے والی جگہ کا دورہ کیا، بنی گالا میں5 گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں نا انصافیوں اور میرٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی، 5 فروری کو بنی گالا میں پوری قوت کے ساتھ دھرنے کا اعلان، سنٹرل آرگنائزر فارورڈ بلاک خورشید احمد عباسی دھرنے کے لیے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔