پشاور: نوجوان نے سکول پر اینٹیں برسا دیں ،3 بچے زخمی

29 جنوری 2016

پشاور (صباح نیوز)پشاور میںشورو جنگی روڈ پر مشتعل نوجوان نے سکول کی عمارت پر اینٹیں برسا دیں جس سے 3 بچے زخمی ہوگئے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض اپنے دوست کا رزلٹ کارڈ لینے کیلئے سکول آیا تھا ، انتظامیہ نے غیر متعلقہ شخص کو کارڈ جاری کرنے سے انکار کیا تو ملزم مشتعل ہوگیا اور سکول کی عمارت پر اینٹیں برسا دیں جس سے تین طلبا زخمی ہوگئے ، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے زخمی بچوں کو ہسپتال داخل کروا دیا اور ملزم کے باپ ، چچا اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔