انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ کپتان گوہر حفیظ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔افغان ٹیم 41.1 اوورز میں 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔طارق ستنکزئی نے 53 ‘ کریم جنت 27 اور اکرام فیضی 19 رنز کے علاوہ دیگر 8بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپائے۔ شاداب خان نے9رنز کے عوض 4 اور حسن محسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔127 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 4 وکٹوںپر 31.3 اوور زمیں حاصل کرلیا۔کپتان گوہر حفیظ ایک‘ ذیشان ملک 29 ‘سیف بدر 17 ‘محمد عمر 25 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔حسن محسن اور عمیر مسعود نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 25 رنز بنا کر پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز دلادیا۔حسن 28 اور عمیر 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔حسن محسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان گروپ بی میں اپنا اگلا میچ کل 30 جنوری کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گا۔ سری لنکا نے کینیڈا کو 196رنز ،بھارت نے آئر لینڈ کو 96رنز سے شکست دی۔ نیپال نے نیوزی لینڈ کو 32رنز سے شکست کر ٹورنا منٹ کا دوسرا اپ سیٹ کردیا۔