پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر

29 جنوری 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ایک روزہ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث کھیلے بغیرختم کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں صبح سے ہی تیز بارش کاسلسلہ دوپہر تک جاری رہا جس کے بعد امپائرز نے میچ کے حوالے حتیمی فیصلے کے لیے ساڑھے سات بجے کا مقامی وقت مقرر کیا لیکن تقریبا24 گھنٹے کی بارش کے باعث میدان کھیل کے لیے سازگار نہیں تھا۔بلی باؤڈن اور بروس آکسنفرڈ نے ساڑھے چھ بجے ہی میچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔یہ میچ پاکستان کے لیے سیریز میں کامیابی کے لیے کھیلنا لازمی تھا اب اگر پاکستان کو تیسرے میچ میں کامیابی مل جاتی ہے تو سیریز برابر ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں سیریز ان کے نام ہوگی۔تیسرا مقابلہ پرسوں ہوگا۔