سیف گیمز : قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کا انتخاب، نتاشہ نثار بھی شامل

29 جنوری 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بھارت میں 5 فروری سے شیڈول ساف گیمز کے لیے قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، فیڈریشن نے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ ٹرائلز کے ذریعے لیا اوربعدازاں 12 رکنی ٹیم منتخب کی۔ جس میں باصلاحیت نتاشہ نثار علی بھی شامل ہیں جو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صاحبزادی ہیں، پاکستان کی مایہ ناز فٹبالر حاجرہ خان کوبھی رکھا گیا ہے، ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ثنا محمود کوسونپی گئی ہے۔