آسٹریلین اوپن ٹینس : سریناولیمز انجلیق کربرنوواک جو کوچ فائنل میں پہنچ گئے

29 جنوری 2016

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکوچ اور ویمنز عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپئن نوکوواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 6-1، 6-2. 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن امریکی سرینا ولیمز نے 26 ویں گرینڈ سلیم جبکہ 7 ویں دفعہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔سرینا نے پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا کو 6-0 اور 6-4 سے ہرایا۔دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دی۔سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے ۔