چیف آف نیولسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل بنک نے جیت لیا

29 جنوری 2016

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پہلا چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل بینک نے جیت لیا ،فائنل میں دل چسپ مقابلے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کو0-2گول سے شکست دی جبکہ پی آئی اے نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فائنل کے آخری کوارٹر میں نیشنل بینک نے دوسرا گول کر کے میچ دو صفر سے جیت لیا۔ ۔نیشنل بینک نے دو جبکہ سوئی گیس نے تین پنالٹی کارنر حاصل کیے ۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پی آئی اے نے نیوی کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 4-1سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔فاتح ٹیم کو 11لاکھ ،رنر اپ کو 8لاکھ اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیم کو 6لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا ،نیوی کے راشد محمود بہترین کھلاڑی ،نیشنل بینک کے مظہر عباس بہترین گول کیپر اور نیوی کے محمد صابر بہترین سکورر قرار پائے ۔مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ پاکستان میں با صلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ‘ ایونٹ سے کئی ہونہار اور با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اب یہ ٹورنامنٹ ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہوا کرے گا ۔