پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کو چوتھا ون ڈے میچ ہراکر سیریز برابر کردی
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ لائنز کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی ۔ انگلینڈ لائنز کی ٹیم 44.3اووررز میں 181رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔میلان 56رنز بناکر نمایاں رہے ۔بلا ل آصف اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اے ٹیم نے ہدف46.3اوورز میں چار وکٹوں پر پورا کرلیا۔ خرم منظور 27‘زین عباس 19‘فخر زمان 10‘کپتان فواد عالم 9رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔آصف ذاکر 68اور زوہیب خان 42رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ آصف ذاکر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔