مصباح الحق، یونس خان آج پی سی بی کو تجاویز پیش کرینگے
لاہور ( حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میںٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اوربلے باز یونس خان بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ بورڈ نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے وسیع رقبے کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں گورننگ بورڈ سے اہم مشاورت کی جائیگی۔چیف فنانشل آفیسر بی او جی کے اراکین کو بورڈ کے سالانہ بجٹ میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ پی ایس ایل سے اب تک حاصل شدہ رقم اور اخراجات کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔ بائیو مکینکس لیب کے آپریشنل ہونے کے حوالے سے بھی اجلاس میں بات چیت کی جائیگی۔مصباح الحق اور یونس خان کرکٹ کے حوالے سے اہم معاملات پر اپنی رائے اور تجاویز بورڈ اراکین کے سامنے پیش کریں گے۔