پی سی بی علیم ڈار کو 100ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ پر 10 لاکھ روپے انعام دیگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازے گا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں علیم ڈار کو دس لاکھ روپے نقد اور شیلڈ انعام میں دینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل ہی علیم ڈار کے لیے ستارہ پاکستان کے اعزاز کے لیے حکومت پاکستان کو ان کا نام بھجوا چکا ہے۔