پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا 39واں اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے۔ صبح گیارہ بجے شروع ہونیوالے اجلاس میں پی سی بی آڈٹ اکائونٹس کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کرکٹ بورڈ کے مالی سال کیلئے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں کرکٹ بورڈ کے سال 2016ء کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ جنرل باڈی، کرکٹ کمیٹی اور پاکستان سپرلیگ بھی گورننگ باڈی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔