پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب علی ظفر، سین پال پرفارم کرینگے

29 جنوری 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کو رنگا رنگ بنانے کے لیے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر اور سین پال کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ افتتاحی تقریب 4 فروری کو دبئی سٹیڈیم میں ہوگی جو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان میچ سے قبل ہوگی جس میں پانچوں ٹیموں میں شریک کھلاڑی بھی شامل ہونگے۔