نرگس وطن واپس پہنچ گئیں، آج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نرگس کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں اور آج 29 جنوری سے شالیمار تھیٹر میں ڈرامہ ’’نرگس مستانی‘‘ میں پرفارم کریں گی۔ دیگر کاسٹ میں سدرہ نور، شانزہ، شیبا رانی، سیمی خان، سونو، شاہد خان، چاند برال، مختار چن، وسیم پنوں، عظیم وکی، اسد مکھڑا اور طوطی برال شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔نرگس نے کہا ہے کہ میں نے بہت محنت کی ہے۔ امید ہے کہ میرا یہ ڈرامہ شائقین کو پسند آئے گا۔