پناہ گزین بچوں کی تعلیم کیلئے مزید کوششیں کی جائیں: ملالہ یوسفزئی

29 جنوری 2016
پناہ گزین بچوں کی تعلیم کیلئے مزید کوششیں کی جائیں: ملالہ یوسفزئی

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے شام اور اس کے آس پڑوس کے ممالک میں بے گھر ہونے والے لاکھوں بچوں کی تعلیم کے لیے مزید کوششیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔ اس خطے میں بے گھر ہونے والے تقریباً 40 لاکھ بچوں میں سے تقریباً نصف کو سکولوں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ سب بچے ایک ’ضائع شدہ نسل‘ بن سکتے ہیں۔ ملالہ فنڈ کی یہ رپورٹ جمعہ کے روز باقاعدہ طور پر ریلیز کی جائے گی لیکن بی بی سی کی نامہ نگار لیز ڈوسٹ کو اس سے پہلے ہی اس تک رسائی حاصل ہوئی۔ ملالہ یوسف زئی شام اور مشرقی وسطی کے دیگر جنگ زدہ علاقوں سے بے گھر ہونے والے بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلاتی رہی ہیں۔