سعودی عرب، ایران کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان کوشش جاری رکھے: چین

29 جنوری 2016

بیجنگ (این این آئی) چین نے بھی ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اورکہا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے خطے میں امن و امان کا قیام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آئیں اور اپنے سفارتی تعلقات بھی بحال کریں تاکہ علاقائی امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے پاکستان مزید کوششیں کرے اور دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کو قریب لایا جائے۔