لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

29 جنوری 2016

لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات لاہور اسلام آباد اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج مری میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔