’’مسافر شب کو اٹھتا ہے … جو جانا دور ہوتا ہے ‘‘ وزیر اعلی کی زیر صدارت وائس چانسلرز کا اجلاس چار گھنٹے جاری رہا

29 جنوری 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی سکیورٹی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر یہ شعر پڑھا:
مسافر شب کو اٹھتا ہے ……جو جانا دور ہوتا ہے
وزیر اعلی وائس چانسلرز کی تجاویز مسلسل نوٹ کرتے رہے۔