الطاف کے بیانات پر پابندی وکلا کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت بنیادی حقوق متاثر ہوئے: عاصمہ جہانگیر

29 جنوری 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے اور میڈیا پر بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل میں کہا الطاف حسین کے بیانات نشر کرنے کی پابندی سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔آئین کی رو سے کسی کے اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی جبکہ پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ہائیکورٹ اس فیصلے کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائے۔ عاصمہ جہانگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا فرمائشی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرنا عدلیہ کا کام ہے۔